اسلام آباد:فیسوں میں اضافہ واپس قائداعظم یونیورسٹی 16 روز بعد کھل گئی
اسلام آباد(صباح نیوز)قائداعظم یونیورسٹی 16 روز بعد کھول دی گئی۔ گزشتہ رات یونیورسٹی انتظامیہ اوراحتجاجی طلبا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے، یونیورسٹی کی جانب سے فیسوں میں کئے گئے اضافے میں 10 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔جبکہ نکالے گئے طلبا کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ کا اجلاس بھی بلا لیا۔