• news

عمران کے ساتھ وزیر بننے کیلئے شامل نہیں ہوا‘ ظالم کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا: شاہ محمود

عمر کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے عمر کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم کیخلاف کھڑا ہونا ہو گا۔ دیوالی کی خوشی میں شامل ہونے ملتان سے آیا ہوں۔ ناانصافی کیخلاف علم بلند کرنا ہے۔ لوگوں کے پاس دو راستے ہیں ایک راستہ خاموشی‘ دوسرا ناانصافی کو قبول نہ کرنا ہے۔ عمران کے ساتھ وزیر بننے کیلئے شامل نہیں ہوا ہوں‘ نئے پاکستان کی سوچ کا ساتھ ہمیشہ دیتا رہونگا۔

ای پیپر-دی نیشن