• news

پاکپتن : پولیس کی پھرتیاں، 8 سالہ بچے کیخلاف کھلا پٹرول فروخت کرنے کا مقدمہ درج

پاکپتن(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)نائب تحصیلدار نے کھلا پٹرول فروخت کرنے کے الزام میں 8 سالہ بچے کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اے سی پاکپتن ،خفیہ ایجنسی کے ڈی او سمیت دیگر ذمہ داروں کو آج طلب کرلیا۔ بتایاگیاہے کہ نائب تحصیلدار چوہدری منور نے خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر ریلوے روڑ پر مکی مسجد کے قریب ایک دکان پر کھلے پٹرول کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پٹرول قبضہ میں لے کر 8 سالہ بچے علی حسن کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ، مالک دکان جب اپنے8 سالہ بیٹے علی حسن کو ایڈیشنل سیشن جج پاکپتن سید فیض الحسن کی عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے لے کر پہنچا تو عدالت نے پولیس کی سخت سرزنش کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن ظہیر احمد ، خفیہ ایجنسی کے ڈی او سمیت دیگر ذمہ داروں کو آج طلب کر لیا۔دوسری طرف کمسن بچے کے خلاف مقدمہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد بلوچ کو انکوائری آفسیر مقرر کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن