• news

ڈبل پنشن بقایاجات کی ادائیگی، حکومت آگاہی کیلئے اشتہار جاری کرے: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے دائر درخواست میں پنشنرز کی آگاہی کے لئے حکومت کو اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے پنشنرز کو پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اب تک پنشنرز کے بقایاجات کی مد میں 3ارب 30 کروڑ ادا کر دیئے گئے ہیں، پنشنرز کی ایک بڑی تعداد بقایاجات لینے کے لیے محکمہ خزانہ سے رجوع نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک مکمل بقایاجات کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی، عدالت نے حکم دیا کہ پنشنرز کی سہولت کیلئے وسیع سطح پر حکومت آگاہی مہم چلائے، درخواست گزار بزرگ پنشنرز کی طرف سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈبل پنشن ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن