• news

بھارت: ڈینگی بے قابو،دہلی میں 2خواتین ہلاک 5220 ہسپتال داخل

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ،راجدھانی دہلی میں ڈینگی سے 2 خواتین ہلاک جبکہ 5220مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ۔کارپوریشن کے مطابق ڈینگی کی وجہ سے منی پور کی روہدا کو علاج کیلئے سریتا وہار کے ہولی فیملی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ چل بسی۔ دوسری جانب سری گنگا رام ہسپتال میں بہار کی مینا دیوی کا علاج جاری تھا۔ گزشتہ ہفتے دہلی میں ڈینگی کے 675مریض ہسپتال لائے گئے، ان میں سب سے زیادہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہیں۔ یہاں 92نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔

ای پیپر-دی نیشن