میانوالی: ایم پی اے مجید خان اور بھائی کیخلاف سابق ڈی ای او سعد اللہ شاہ کے بچوں کی اراضی ہتھیانے پر مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار) سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعد اللہ شہید کے بچوں کی اراضی پر قبضہ پر جعلسازی کے ذریعے زمین ہتھیانے پر مجید اللہ خان اور اسکے بھائی عبد اللہ طارق کیخلاف تھانہ سٹی میانوالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ کی ایف آئی آر دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے زمین ہتھیانے اور قتل کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت کیا گیا ہے۔