پنجاب یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آ ف بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبہ کیلئے’نوجوان اور مستقبل کے چیلنجز۔ طلبہ اور اساتذہ کا کردار‘ کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ساجدہ نثار، عبد القیوم چوہدری، اشرف سلیم، ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔