یو ایم ٹی میں شمولیاتی تعلیم پر دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس 24اکتوبر کو شروع ہوگی:ڈاکٹر عبد الحمید
لاہور( پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل نیڈز ایجوکیشن کے تحت شمولیاتی تعلیم پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس-25 24 اکتوبر کو ہوگی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے ماہرین تعلیم ، ریسرچر ز اور حکومتی نمائندے جن میں چیئر مین ایچ ای سی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین و دیگر اہم افراد شرکت کرینگے۔ یو ایم ٹی کے سکول آف سوشل سائنسسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے کہا کہ شمولیاتی تعلیم پر منعقد ہونی والی کانفرنس کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ڈاکٹر عبد الحمید نے بتایا کہ کانفرنس مین شملیاتی تعلیم کے حوالے سے مختلف پریزنٹیشنز بھی دی جا ئیں گی۔