• news

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے:شیخ انوارالحق

لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ان مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن