• news

پاکستان آگہی پروگرام، اساتذہ اور طلبہ کے ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کے دورے‘ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچرز

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ انوار التعلیم گرلز مڈل سکول احاطہ مول چند اچھرہ کے طلبا و طالبات و اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور البدر ہائی سکول بوائز کیمپس ٹھوکر نیاز بیگ کے طلبااور اساتذۂ نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریزدیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ سمن آباد یونیک گرلز ہائی سکول‘ گارڈن ٹائون گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گورونانک نگر اچھرہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد306تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن