حمزہ شہباز کا یونین سطح پر کارکنوں سے رابطہ مہم کا فیصلہ خوش آئند ہے: مسلم لیگی رہنما
لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے جائینٹ سیکرٹری ملک محمود الحسن چیئرمین ایجوکیشن شکایات سیل سردار نسیم، عثمان تنویر بٹ، حمزہ تنویر بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے متوالوں کو متحرک رکھنے اور عوامی مسائل یونین سطح پر حل کرنے کیلئے میاں حمزہ شہباز شریف کا کارکنوں سے مشاورت کا فیصلہ خوش آئیند ہے۔ اس سے مخالفین پروپگینڈہ کرنیوالے عناصر کو مایوسی ہوئی ہے۔ انتشار پھیلانے اور ترقی کا راستہ روکنے والے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے انشاء اللہ 2018ء میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔