• news

سب سے زیادہ پیسہ صوبہ سندھ کے عوام کا چوری ہوا، لٹیرے حکمرانوں نے سندھ کے عوام کا پیسہ بیرون ملک منتقل کردیا اور اب تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت صوبہ سندھ میں ہے : عمران خان

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ پیسہ صوبہ سندھ کے عوام کا چوری ہوا، لٹیرے حکمرانوں نے سندھ کے عوام کا پیسہ بیرون ملک منتقل کردیا اور اب تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت صوبہ سندھ میں ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا سندھ میں روزگار اور غربت بڑا مسئلہ ہے۔ صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ یہاں کمزور کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کے ساتھ بھی بڑے کسان ظلم کررہے ہیں۔ عمران خان نے عوام کو اتوار کو سیہون میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا جلسے میں پیغام دوں گا سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے۔ ہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان ہیں اور فیصلے مریم نواز کر رہی ہیں۔ مریم نواز کے نام مے فیئر کے چار محلات ہیں۔ پیسہ کہاں سے آیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں ے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں متبادل قیادت موجود ہے۔ میرے علاوہ تین سے چار لوگ ہیں جو پارٹی کو سنبھال سکتے ہیں۔ کسی اور کو ن لیگ کا سربراہ کیوں نہیں بننے دیا گیا؟ پی ٹی آئی موٹر گینگ کے لوگوں کو پارٹی میں شامل نہیں کرے گی۔ شہباز شریف کے ٹیک اوور سے عارضی طور پر بلا ٹل سکتی ہے۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شہباز شریف پر تلوار لٹک رہی ہے۔ جس کا نیب میں کیس ہو اسے پارٹی میں نہیں لیا جا سکتا نیب چیئرمین غیر جانبدار ہو تو کرپشن خود ہی نیچے آ جاتی ہے۔ ساڑھے چار سال ن لیگ اور پی پی نے فکس میچ کھیلا ن لیگ اور پی پی کے درمیان سی او ڈی مک مکا تھا۔ ن لیگ اور پی پی نے ملک کو لوٹا ہم سڑکوں پر نہ نکلتے تو دونوں جماعتوں کا مک مکا تھا۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن