• news

;;;;;حالات تشویشناک، شہباز شریف فارمولا پرانا، چلنے والا نہیں: جاوید ہاشمی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حالات تشویشناک ہیں، تمام فریق ہوش کے ناخن لیں۔ نوازشریف ملک میں بیٹھ کر سیاست کریں کوئی رکن اسمبلی بھاگ کر نہیں جائیگا۔ نوازشریف کی جگہ شہبازشریف کا فارمولا پرانا ہے جو چلنے والا نہیں۔ شہبازشریف کو وقتی طور پر قبول کیا جائیگا مستقل طور پر نہیں۔ سیاستدانوں کو کرپٹ اور غدار کہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ شیخ رشید چلے ہوئے کارتوس ہیں جن کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن