• news

تاج محل کو کسی بھی وقت بم سے اڑایا جا سکتا ہے : رہنما سماج وادی پارٹی

نئی دہلی ( آن لائن ) سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے کہا ہے کہ تاج محل کو بھی بابری مسجد کی طرح کسی بھی وقت بم سے اڑایا جا سکتا ہے ، تاج محل کیخلاف بھی بابری مسجد جیسا ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بابری مسجد کو بھارتی سپریم اور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باوجود ڈائنا مائٹ سے اڑا دیا گیا تھا ، پوری دنیا کے دباو¿ کی وجہ سے تاج محل کے بارے میں فی الحال لیپا پوتی ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر ونے کٹیار نے کہا ہے کہ تاج محل کو ہندو مندر گرا کر بنایا گیا تھا۔ جس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے کہا کہ فاشسٹ طاقتیں اب تاج محل کے پیچھے پڑ گئی ہیں۔
تاج محل/اعظم خان

ای پیپر-دی نیشن