• news

;;نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت ریاض پیرزادہ نے جو کہا وہ ذاتی رائے ہے: احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے 2018ءکے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کا ماڈل ہمیں کہیں نظر نہیں آتا عمران خان مجھے مسلم لیگ (ن) کا ارسطو کہتے ہیں پاکستان کے 20کروڑ عوام ہی ارسطو ہیں۔ نوازشریف نے عدالت کے ہر فیصلے پر عمل کیا‘ عوام جانتی ہے سازشوں میں کون شریک ہے۔ ریاض پیرزادہ نے جو کہا وہ انکی ذاتی رائے ہے۔ مشرف دور میں نوازشریف کی سیاست لپیٹنے کی کوشش کی گئی‘ مشرف دور میں بھی نوازشریف کے خلاف سازش ناکام ہوئی۔ شیخ رشید نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی توہین کی شیخ رشید ننگے پاﺅں ایک سے دوسری پارٹی میں بھاگتے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہم سب مانتے ہیں۔ نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت ہے۔ وہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن