ہرنائی:شاہرگ کوئلہ کان حادثہ 6 مزدوروں کی نعشیں نکال لی گئیں
ہرنائی(صباح نیوز)شاہرگ کوئلہ کان حادثہ میں مزید 3کان کنوں کی نعشیں نکال لی گئیں، مزید 2افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حبیب نصیر کا کہنا تھا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کان میں 2 کان کن پھنس گئے تھے جن کو نکالنے کیلئے مزید 6 کاکن کن کان میں گئے تو مٹی کا تودہ گرنے سے تمام کان کن مٹی تلے دب گئے تھے ۔کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائی رات بھر بغیر وقفے کے جاری رہیں۔
کان حادثہ