محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں 9 بچے انتقال کرگئے
تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں 9 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کی اموات قبل از وقت پیدائش اور وزن، غذائیت میں کمی کے باعث ہوئیں۔ انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں نومولود سے چار سال کے درمیان ہیں۔ تمام بچوں کی اموات 14 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔
بچے جاں بحق