• news

جج چھٹی پر، اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)فیملی عدالت کی جج کی رخصت کے باعث اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔ فیملی عدالت کی جج بشری خالدکی رخصت کے باعث عدالتی ریڈر نے میرا کی حاضری لگائی اور اگلی تاریخ پچیس اکتوبر مقرر کر دی۔ عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ مجھے عدلیہ پر اعتماد ہے امید ہے فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔ نو سال سے عدالتوں میں چکر لگا رہی ہوں۔عدالتی فیصلہ آنے کے بعد شادی کافیصلہ کروں گی۔

ای پیپر-دی نیشن