• news

قادیانیوں کی حمایت کرکے مسلمانوں کی اجتماعیت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے: عبدالرحمٰن مکی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی نے کہاکہ بلوچستان و دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار ملوث ہے۔ بیرونی ایجنسیاں افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر منتقل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ نریندر مودی اور بھارتی آرمی چیف کے دورے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کمزور نہیں کر سکتے۔ کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بیرونی قوتوں کی سرپرستی میں چلنے والی بہت سی این جی اوز یہاں غیر قانونی سرگرمیاں پروان چڑھا رہی ہیں اور اسلامی قوانین کے خاتمہ کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں۔ ایسی ملک دشمن این جی اوز کا پاکستان سے بوریابستر گول کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ منظم سازش کے تحت عقیدہ ختم نبوت سے متعلق زبان درازیاں کی جارہی ہیں۔قادیانیوں کی حمایت کر کے مسلمانوں کی اجتماعیت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ختم نبوت کے مسلمہ عقیدہ کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بعض وزراء اقتدار کیلئے اپنا دین، ملت اور عقیدہ بیچ رہے ہیں جبکہ ملی مسلم لیگ پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ہم پارٹی یا مسلک نہیں نظریہ پاکستان کے نمائندے ہیں، صادق و امین قیادت لیکر میدان سیاست میں اترے ہیں۔ خیبر پی کے کی غیرت مند عوام نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ہم ووٹ لینے نہیں پاکستان بچانے کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں۔ کشمیر کو حاصل کر کے تکمیل پاکستان کریں گے۔ این اے4کے انتخابات میں 26اکتوبر کو عوا م تھرماس پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 4پشاور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار حلقہ این اے 4 الحاج لیاقت علی خان، ابو عکاشہ منصور، غلام قادر سبحانی، ابو ہریرہ و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے کی عوام پاکستان بنانے والے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن