.سیاسی قائدین کے الزامات‘ چیئرمین نیب نے ڈی جی کانفرنس کل طلب کرلی
اسلا م آباد(خصوصی نمائندہ)سیاسی قائدین کی جانب سے بیانات اور الزامات کے کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ڈی جی کانفرنس کل پیر کو طلب کر لی۔ کانفرنس میں سیاسی قائدین کی جانب سے نیب پر الزامات اور پانامہ سمیت اہم کیسوں میں پیشرفت کے معاملہ سمیت اہم فیصلے کیے جائیںگے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ڈی جی کانفرنس طلب کر لی ہے،ڈی جی کانفرنس کے دوران اہم فیصلے کئے جائیںگے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور اور ڈی جی راولپنڈی پانامہ کیس میں پیشرفت پر بریفنگ دیں گے۔