• news

کامونکے: مدرسے کا طالب علم پراسرار طور پر، دوسرا زائد المیعاد دوا کھانے سے جاں بحق

گوجرانوالہ+ کامونکے (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مدرسہ میں زیرتعلیم پراسرار طور پر طالب علم جاں بحق‘ دوسرا زائد المیعاد دوائی کھانے سے چل بسا۔ گذشتہ رات منڈیالہ روڈ کے محنت کش ظفر اللہ کا چودہ سالہ بیٹا سعدگھر کے قریب واقع مدرسہ میں پڑھنے گیا جو معمول کے مطابق گھر نہ پہنچا‘ والدین نے تلاش شروع کردی اْسکا والد مدرسہ کی تیسری منزل پر بنے کمرہ میں گیا تو بچہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ بچے کے والد ظفر اللہ نے بتایا اْنکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں نہ ہی انہیں کسی پر شک ہے لیکن اْنکے بچے کی موت نے اْنکو خوفزدہ کردیا تاہم سٹی پولیس نے طالبعلم کا پوسٹ مارٹم کرا کے رپٹ درج کرلی۔ اس بارے میں تفتیشی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعداصل حقائق سامنے آئیں گے علاوہ ازیں نواحی گاؤں منڈیالہ پونائچ کا تیرہ سالہ حسنین رفیق گاؤں کے قریب واقع مدرسہ کا طالب علم تھا گذشتہ روز وہ مدرسہ گیا اس کی طبیعت خراب ہوگئی مدرسہ کے معلم نے اسے گھر بھیج دیا جہاں اس نے زائد المعیاد دوائی کھا لی حالت تشویش ناک ہونے پر گھر والوں نے اسے گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن