اے این پی (ولی گروپ) کے سابق صوبائی وزیر فراے این پی (ولی گروپ) کے سابق صوبائی وزیر فرید طوفان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ، پارٹی میں کوئی گروپ نہیں نام غلط استعمال کیا جا رہا ہے: زاہد خان
اسلام آباد ، پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی ولی گروپ کے سابق صوبائی وزیر فرید طوفان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرید طوفان نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ فرید طوفان کا اے این پی سے کوئی تعلق نہیں۔ اے این پی میں کوئی گروپ نہیں، اے این پی کا نام غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔