.انتخابی عملہ کیلئے غیرجانبدار رہ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حلف لازمی قرار
اسلام آباد (اے پی پی) نئے انتخابی رولز 2017کے تحت انتخابی عملہ کے لئے غیر جانبدار رہ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حلف لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران سے صوبائی الیکشن کمشنر ڈی آر او گریڈ 18یا اس سے اوپر کا آفیسر ہوگا۔ مجوزہ انتخابی رولز کے مطابق ریٹرننگ آفیسران سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسران سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ ریٹرننگ آفیسر پریذائیڈنگ آفیسر ز سے حلف لے گا۔ پریذائیڈنگ آفیسران اپنے ماتحت پولنگ عملہ سے حلف لیں گے۔ اسی طرح قانون نافذ کرنے والے ادارے کے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ان کا ہیڈ یا اس کا نامزد آفیسر حلف گا۔ اس رولز میں تجویز کیا گیا ہے کہ ڈی آر او گریڈ 18یا اس سے اوپر کا آفیسر ہوگا،آر او گریڈ 17یا اس سے اوپر کا آفیسر ہوگا، پریذائیڈنگ آفیسرگریڈ 16یا اس سے اوپر کا آفیسر ہوگا۔