گوجرانوالہ، سنگین مقدمات میں ملوث 270افراد کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) گوجرانولہ پولیس نے دہشت گردی، قتل اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں بیرون ممالک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے ریجن بھر کے مختلف تھانوں کے دہشت گردی، قتل اغواء برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں ملوث بیرون ممالک سعودی عرب ابو ظہبی ،کویت اور جرمنی وغیرہ میں فرار270ملزمان کی گرفتاری کے انٹر پول سے رابطہ کر لیا گیا جبکہ پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران ریڈ بک کے اشتہار ملزم افتخار سمیت10ملزمان کو انٹر پول کے ذریعے دبئی اور سعودیہ سے گرفتار کر کے لایا گیا تھا۔