• news

ہرنائی: کان سے ایک اور شخص کی نعش برآمد‘ حادثہ میں ہلاکتیں8ہوگئیں

ہرنائی (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دب کر جاں بحق ہونیوالے ایک اور شخص کی نعش نکال لی گئی۔ مائنز انسپکٹر کے مطابق مرنیوالے کان کنوں کی تعداد 8 ہو گئی ۔مائنز انسپکٹر عاطف علی کے مطابق کوئلہ کی کان سے ایک شخص کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ۔تمام افراد کی نعشیں نکالنے کے بعد کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد جلد تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ یاد رہے کہ ضلع ہرنائی کے علاقے شہراگ میں کوئلے کی ایک کان لینڈ سلائیڈنگ کے بعد گرنے والے پہاڑ کے ایک ٹکڑے کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں 10 افراد دب گئے تھے جن میں سے صرف ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا تھا۔مزدور کوئلے کی کان میں 1600 فٹ گہرائی میں جاکر کام کررہے تھےتاہم ریسکیو آپریشن تین دنوں سے جاری تھا۔

ای پیپر-دی نیشن