اسحاق ڈار کےخلاف ریفرنس کی سماعت آج نواز شریف فیملی کا ٹرائل 26 اکتوبر کو شروع ہو گا
اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف 26اکتوبر سے تین ریفرنسز میں ٹرائل شروع ہوگا۔ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں آج احتساب عدالت میں پیشں ہوں گے۔ عدالت آج استغاثہ کے 5ویں گواہ کا بیان ریکارڈ کرے گی اور سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل نیب کے گواہ پر جرح کریں گے۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد 26 اکتوبر کو کیس کی سماعت ہوگی۔ استغاثہ کا پہلا گواہ سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف عدالت میں بیان ریکارڈ کرائے گا۔
سماعت/ ٹرائل