• news

چوہنگ : چھ روز قبل لاپتہ ہونیوالے گونگے بہرے سات سالہ بچے کی نعش جوہڑ سے برآمد

لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقہ فتح آباد سے 6 روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی اےک جوہڑ سے نعش ملی ہے۔بچہ قوت سماعت و گوےائی سے محروم تھا۔شبہ ہے کہ وہ جوہڑ مےں گرنے سے پانی مےں ڈوب کر ہلاک ہو گےا ہے۔ چوہنگ کے علاقہ فتح آبادکے رہائشی محنت کش ریاض کا سات سالہ بچہ ناصر قوت سماعت وگوےائی سے محروم تھا۔ چھ روز قبل وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔
سات سالہ بچہ

ای پیپر-دی نیشن