• news

پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر کارروائی فریقین کی رضامندی سے آج تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کی باہمی رضا مندی پر کارروائی ایک روز کیلئے ملتوی کر دی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے ضلع قصور کی یونین کونسل کے 91 کے چیئرمین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں الزام لگایا گیا کہ حکومت پنجاب نے قصور میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے منتحب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری نہیں کر رہی۔ حکومت پنجاب کا تحریک انصاف کے چیئرمینز کو فنڈز فراہم نہ کرنا امتیازی سلوک ہے جس کی آئین اجازت نہیں دیتا۔

ای پیپر-دی نیشن