رضا ربانی کا سینیٹرز کو’’ مروڑ‘‘ کی بجائے ’’درد ‘‘ کا لفظ استعمال کرنے کا مشورہ
اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ارکان سے کہا کہ وہ ’’مروڑ‘‘ کے الفاظ استعمال نہ کیا کریں، یہ حذف ہوتے رہیں گے، درد کے الفاظ حذف نہیں ہونگے۔ گزشتہ روز سینیٹر نہال ہاشمی نے پارٹی قیادت کی مقبولیت پر گفتگو میں پیٹ میں مروڑ اٹھنے کے الفاظ استعمال کئے۔ کامل علی آغا نے کہا ساڑھے چار برسوں سے ان کے پیٹ میں پارلیمنٹ کا مروڑ کیوں نہیں اٹھا۔چیئرمین نے مروڑ کے الفاظ حذف کر دیئے۔