• news

انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں استدعا دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کی پارلیمنٹ سے منظوری کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کیا جائے اور ان کی درخواست کی سماعت کی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اس آئینی درخواست کو اعتراضات لگا تے ہوئے واپس کر دیا تھا اور ان کی درخواست پر معمول کے اعتراضات لگا ئے گئے ہیں اور ان میں درخواست گزار کو کہا گیا کہ انہوں نے انتخابی اصلاحات بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے سے قبل مناسب فورم سے رجوع نہیں کیا، سپریم کورٹ کے سوا کوئی مناسب فورم نہیں ہے جہاں 184-3کے تحت عوامی مفاد کے معاملے کی درخواست دائر کی جا سکے، یہ درخواست گزار کا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ مفاد عامہ کا مسئلہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن