پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ محمد اظہرصدیق کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی 56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ افسروں کو لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات دیکر نوازا جارہا ہے۔ عدالت نیب کو پنجاب حکومت کی کمپنیوں کی از سرنو تحقیقات کا حکم جاری کرے۔