بہاولپور: مقامی ہوٹل میں لڑکا اور لڑکی پراسرار طور پر قتل
بہاولپور (نامہ نگار) مقامی ہوٹل میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ،لڑکی اور لڑکا مردہ پائے گئے۔ خانقاہ شریف کا رہائشی اویس گزشتہ روز ملتان روڑ پر واقع ہوٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ آیا اور وہاں پر یہ کہہ کر کمرہ بک کرایا کہ ہم دونوں میاں بیوی ہیں، ڈاکٹر کو شام کو چیک کرانا ہے تو ہم ریسٹ کرنا چاہتے ہیں جس پر منیجر نے کمرہ نمبر504بک کر دیا۔ تقریباََ ایک بجے کے قریب کمرے کے اندر سے فائرنگ کی آواز آئی جس پر ہوٹل کا عملہ گیا اور اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ جب دروازہ توڑا گیا تو اندر دونوں خون میں لت پت پائے گئے ۔ لڑکی کی شناخت انوشہ کے نام سے ہوئی جو کہ عارف کالونی جیل روڈ کی رہا ئشی ہے۔ پولیس نے ں نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے کاروائی شروع کر دی ۔