چینی کمپنی گوادر کے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کر رہی: ترجمان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان نے گوادر میں چینی کمپنی کی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی خبر کی تردید کی ہے۔ خبر میں کہا گیا تھا کہ چینی کمپنی 500 ملین ڈالر ’’چائنا پاک ہلز‘‘ نامی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کریگی۔ ترجمان نے کہا جی ڈی اے کو 500 ملین سرمایہ کاری کا کوئی علم نہیں ہے۔