• news

پان ،پتی کی درآمد میں2.6ارب کی کرپشن نیب لاہور نے درآمد کنندگان ، کلیئر ایجنٹ سمیت محکمہ کسٹم کے 9اہلکار گرفتار کر لئے

لاہور(نامہ نگار)نیب لاہور نے محکمہ کسٹم میں 2ارب60کروڑ کی کرپشن میں ملوث9ایجنٹ گرفتارکر لئے ہیں۔ بیورو نیب لاہورنے محکمہ کسٹم میں انڈیا اور سری لنکا سے پان، پتی کی درآمد کی مد میں 2.6ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں درآمد کنندگان اور کلیئرنگ ایجنٹ سمیت 9اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزمان میں غلام مرتضی، محمد فیاض، محمد شکیل، خیرات علی، شاہد حسین بھٹہ، ریحان الٰہی، محمد سعید اور عبدالخالق ذکی شامل ہیں ۔نیب لاہور کی جانب سے عرصہ 2007-2012کے دوران حکومتی خزانے میں جمع شدہ رسیدوں کا جائزہ لینے پر درآمد کنندگان اور کلئیرنگ ایجنٹس کی جانب سے کسٹم اہلکاروں کی ملی بھگت سے انتہائی کم وزن پر ٹیکس ڈیوٹی جمع کروانے کا انکشاف ہواہے۔ ملزموں کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن