• news

امریکی وزیر خارجہ کا ’’ٹھنڈا ‘‘ استقبال دفتر خارجہ کے افسرنے خوش آمدید کہا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر+اے ایف پی ) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا چکلالہ ایئر بیس پہنچنے پر اعلیٰ سطح کا استقبال نہیں کیاگیا۔ دفتر خارجہ کے امریکہ ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل سجاد بلال امریکی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرنے کیلئے ائر بیس پہنچے۔ اس موقع پر امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے ۔ چکلالہ ایئر بیس سے امریکی وزیر خارجہ امریکہ کے سفارتخانے چلے گئے۔ جہاں انہوںن ے امریکی سفارتی اہلکاروں اور سٹاف سے خطاب کیا۔ گرمجوشی سے استقبال نہ کرنے کی وجہ امریکہ کی طرف سے پاکستان پر طالبان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کی آمد پر دفتر خارجہ کے درمیانے درجے کے افسر نے استقبال کیا جبکہ اس سطح کے وفد کے اعلیٰ سطح پر استقبال کی روایت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن