ٹی ٹونٹی سیریز ، پہلا مقابلہ ‘پاکستان سری لنکا کل مد مقابل ہونگے
لاہور( نمائندہ سپورٹس )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا مقابلہ کل ابو ظہبی میں ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات س9 بجے شروع ہوگا ۔سیریز میں شرکت کیلیے 3 پاکستانی کھلاڑی دبئی پہنچ گئے ہیں۔ کھلاڑیوں محمد نواز،عمر امین اور عامر یامین شامل تھے۔ون ڈے سکواڈ ِمیں شامل باقی ماندہ کھلاڑی آج وطن واپس پہنچیں گے ۔ سیریز کا دوسرا 27 اکتوبر کو ابو ظہبی میں ہی کھیلا جائے گا۔