• news

شام میں کیمیائی حملے: انکوائری کرنیوالے پینل کے مینڈیٹ میں توسیع پر روس نے امریکی قرار داد ویٹو کر دی

دمشق (این این آئی‘ اے ایف پی‘ آئی این پی‘ بی بی سی) شام کے صوبے ایرالزور میں نامعلوم طیاروں نے ایک رہائشی کالونی پر بم گرائے‘ 22 شہری جاں بحق ہگوئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی اتحادی طیاروں نے نشانہ بنایا۔ ادھر شام میں کیمیائی حملوں کی انکوائری کرنے والے پینل کے مینڈیٹ میں ایک برس توسیع کے حوالے سے سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا ہے۔ ابھی صرف مسودہ پیش کیا تھا۔ امریکی سفیر نکی ہیل نے الزام لگایا روس ڈکٹیٹروں اور دہشت گردوں کا حمایتی بنا ہوا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکہ نے دہشت گرد تنظیم (پی وائے ڈی) کو ساڑھے تین ہزار ٹریلروں کے ذریعے اسلحہ اور فوجی سازو سامان فراہم کیا، ہمارے پاس ا س کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، شام کے شہر عدلیب میں جاری فوجی کارروائی کے اہم سطح پر بہترین نتائج بر آمد ہوئے ، اب کے بعد کا اقدام لا جواب ہو گا۔ ترک میڈیا کے مطابق وہ منگل کو ترک قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کیا اور کیسے وضاحت دے گا کہ اس نے دہشت گرد تنظیم (پی وائے ڈی) کو ساڑھے تین ہزار ٹریلروں کے ذریعے اسلحہ اور فوجی سازوسامان فراہم کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن