• news

امریکہ نے ترک وزارت انصاف کے وفد کو ویزے دینے سے انکار کردیا

استنبول (نمائندہ نوائے وقت) ترک وزارت انصاف کے وفد کو امریکہ نے ویزے دینے سے انکار کردیا۔ وفد ویزا تنازع پر بات چیت کیلئے امریکہ جارہا تھا۔ ترک میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے نے 8 اکتوبر کو نان امیگرینٹ ویزا سروسز بند کردی تھی۔ ویزا بندش امریکی سفارتخانے کے ملازم کی گرفتاری کے بعد کی گئی تھی۔ امریکی سفارتکار کو گولن تحریک سے رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جواب میں ترکی نے بھی امریکہ میں اپنے سفارتخانے سے ویزا سروس روک دی۔

ای پیپر-دی نیشن