سعودیہ، قطر تنازعہ سے خلیجی بحران بڑھ رہا ہے: امیر کویت
کویت سٹی (اے ایف پی) کویتی امیر نے انتباہ کیا ہے قطر، سعودی عرب اور 6 خلیجی ممالک میں جاری تنازعہ میں شدت آسکتی ہے۔ کویت عرصہ دراز سے فریقین میں ثالثی کرانے کی کوشش کررہا ہے۔ شیخ صباح الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے کہا ہماری منزل خلیج تعاون کونسل یونین کوٹوٹنے سے بچانا ہے۔ یہ تنازع علاقائی اور عالمی طاقتوں کی مداخلت کا سبب بن رہا ہے۔ اسے بڑھاوا دینے والوں کو تاریخ اور آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ ٹلرسن کے دورے کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔