برطانیہ کشمیریو ں کو حق خودارادیت دلوائے: مقررین
اولڈہوم (عارف چودھری) ریاست جموں و کشمیر کے 70 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔ کشمیری رہنما شمس الرحمن نے کہا کہ کشمیری قوم آج تک غلامی کی چکی میں پس رہی ہے اور حق خودارادیت کا جو وعدہ کیا گیا تھا ردی کی ٹوکری میں پڑا ہے، جو حکومت قائم ہوتی ہے بے اختیار ہوتی ہے۔ عتیق الرحمن‘ شعیب اختر نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں برطانیہ کردار ادا کرے۔ محمد الیاس نے کہا کشمیری کمیونٹی میں اتحاد اتفاق انتہائی ضروری ہے۔