• news

چودھری شجاعت حسین کی طارق بشیر چیمہ کے برادر نسبتی اظہر علی کیلئے فاتحہ خوانی

لاہور (پ ر) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی رہائش گاہ پر ان کے برادر نسبتی اظہر علی کے انتقال پر ان کے بھائیوں مظہرعلی، رضا علی اور منصور علی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عظیم الدین زاہد لکھوی، حافظ عمار یاسرو دیگر بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے فاتحہ خوانی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن