صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پلان موجود ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے بل لا رہی ہے جس میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع پلان موجود ہے‘ وزارت اطلاعات کا قلمبدان سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی ہدایت دی تھی‘ جرنلسٹ پروٹیکشن بل جلد کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا‘آئی بی نے اراکین پارلیمنٹ سے متعلق خط جعلی قرار دیدیا جس پر ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے‘پہلی بار پی ٹی وی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کو کمپنی ایکٹ 2017ءکے مطابق کرنے اور پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو کی جارہی ہے۔ وہ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کو بریفنگ دے رہیں تھیں۔
مریم اورنگزیب