• news

نوازشریف وفاق‘ زرداری سندھ میں مافیا کے سردار ہیں : عمران خان

کراچی (سٹاف رپورٹر+ نیوز رپورٹر+ ایجنسیاں) عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو جب تک انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کریں گے سندھ میں کوئی اصلاحات نہیں ہو سکتیں۔ آصف زرداری قبضہ مافیا کے ساتھ خود ملا ہوا ہے جس طرح نواز شریف وفاق میں مافیا کے سردار ہیں اس طرح آصف زرداری سندھ میں مافیا کے سردار ہیں، ہماری جنگ صرف نوازشریف سے نہیں تھی بلکہ ان تمام اداروں سے بھی تھی جو ان کے زیر اثر ہیں جب تک ملک میں بلا امتیاز احتساب نہیں ہوگا ملک میں موجود بیماریاں ٹھیک نہیں ہوں گی۔ نیب چیئرمین سے درخواست کرتا ہوں دبئی میں موجود پاکستانیوں کی آٹھ ارب ڈالرز کی جائیداد کی تحقیقات کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے میں کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا اندرون سندھ چلے جائیں کراچی میں گندگی دیکھ لیں، سیوریج سسٹم دیکھ لیں، سمندر میں روزانہ 480 ملین گیلن گندہ پانی پھینکا جاتا ہے۔ ہم پانامہ سے اب فارغ ہو گئے ہیں اور اب اندرون سندھ،کراچی اور حیدر آباد پر پورا زور لگائیں گے۔ ہم نے طلبہ کو تبدیلی کے لئے تیار کرنا ہے۔ سندھ میں اب تواتر سے میرے دورے ہوں گے اور اگلا جلسہ پانچ نومبر کو اوباڑو میں ہوگا۔ پاکستان میں ڈالرز کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں اور حکومت دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ سندھ میں جس سطح پر کرپشن ہے میرے خیال میں کرپشن کا زیادہ پیسہ باہر جا رہا ہے۔ نیب کو اس کی تحقیقات کرنی چاہئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہم کے پی میں ضلعی ناظموں کے انتخابات براہ راست کرائیں گے۔ بلاواسطہ الیکشن میں بھی بہت خامیاں ہیں ہم نے نظام تبدیل کرنا ہے۔ اس مرتبہ ہم ٹکٹ بڑے سوچ سمجھ کر دیں گے۔ ہمارے پارلیمانی بورڈ بن گئے ہیں دو ہفتے تک ٹکٹس کا پہلا بینچ دے دیں گے۔ جب تک اداروں کو غیر سیاسی نہیں بنایا جائے گا ادارے قوم پر بوجھ بنے رہیں گے اس کا حل نجکاری نہیں بلکہ اداروں کو پیداوارانہ انداز میں چلائیں ان کو غیر سیاسی بنائیں جب تک پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز میں پیشہ وارانہ سیٹ اپ نہیں آئے گا اور احتساب کا میکانزم ٹھیک نہیں ہوگا تو یہ ادارے ٹھیک نہیں ہو سکتے‘ میرٹ پر لوگوں کو اوپر نہیں لایا جاتا اور اچھے لوگ ان کےساتھ آنا بھی نہیں چاہتے‘ جب تک ملک میں بلاامتیاز احتساب نہیں ہوگا ملک میں موجودہ بیماریاں ٹھیک نہیں ہونگی۔ جو بھی دہشت گردی کرتا ہے اس کو پکڑا جائے۔ ہمارا مافیا کے بڑے گارڈ فادر نواز شریف سے ہمارا مقابلہ ہو رہا تھا۔ نوازشریف مافیا ہے اکیلا نہیں سارے اداروں میں ان کے آدمی بیٹھے ہیں۔ فوج اور عدلیہ کے سوا دیگر تمام اداروں کو یہ کنٹرول کرتے ہیں۔ ہماری صرف نواز شریف کے ساتھ جنگ نہیں تھی بلکہ انکے زیر اثر تمام اداروں سے جنگ تھی۔ سپریم کورٹ میں میرے خلاف کیس چل رہا ہے۔ الیکشن کمشن میں پتہ نہیں کتنے کیسز چل رہے ہیں۔ میرے وارنٹ بھی نکال دیئے۔ آصف زرداری قبضہ مافیا کےساتھ خود ملا ہوا ہے۔ ہمیں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے پہلے دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھا پھر اس کا عوام کے سامنے اظہار کرنا چاہئے تھا یہ ہماری کوتاہی ہوئی ہے۔ یہ ناممکن بات ہے کہ جو پارٹی بڑھ رہی ہے اس میں لڑائیاں نہ ہوں پانچ چھ سال پہلے تک ہماری بڑی امن والی پارٹی تھی نہ کوئی آرہا تھا نہ جا رہا تھا ہر ضلع میں لوگ ٹکٹ چاہتے ہیں اور اس پر ہر ضلع میں لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ میں یہ مانتا ہوں لیکن جب ہم ٹکٹس دینا شروع کریں گے یہ آہستہ آہستہ لڑائیاں ختم ہو جائیںگی۔ الیکشن کمشن کا عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنا ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہے۔ دریں اثناءورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا جب تک حکمران دیانتدار اور ایماندار نہیں ہونگے پاکستان کی دنیا میں عزت مشکل ہوگی۔ آصف زرداری اس وقت سندھ کا سب سے بڑا ڈاکو ہے۔ جامعہ کراچی میں طلباءسے خطاب کے دوران عمران نے کہا کہ دنیا میں بڑا کام کوئی بھی کرتا ہے تو اس میں دو خوبیاں ہوتی ہیں۔ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے۔ بڑا خواب ہی انسان کو بڑا انسان بناتا ہے۔ بڑا انسان کبھی شکست تسلیم نہیں کرتا۔ علاوہ ازیں عمران خان آج (جمعرات کو) توہین عدالت کیس میں الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہونگے جبکہ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف الیکشن کمشن کی جانب سے جاری ہونے والے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ معطل کئے ہیں۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن