• news

سندھ ہائیکورٹ نے قومی دولت لوٹنے والے 477 کرپٹ افسروں کو برطرف کرنے کے احکامات دیدیئے

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کے 13 محکموں میں موجود قومی دولت لوٹنے اور قانون کے خوف سے واپس کرنے والے 477افسران کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ افسران لوٹی گئی دولت نیب کو واپس کر کے اپنے عہدوں کے مزے لے رہے تھے۔کرپشن میں ملوث 297 افسران کی سب سے بڑی تعداد محکمہ تعلیم سے ہے، دوسرے نمبر پر محکمہ بلدیات ہے جس کے 48 افسران کو نوکری سے نکالا جائے گا، ورکس اینڈسروسزڈپارٹمنٹ کے 30،محکمہ آبپاشی کے 27کرپٹ افسران گھر کا راستہ دیکھیں گے۔محکمہ خوراک کے 26اور محکمہ فنانس کے 16 کرپٹ افسروں کے نام نکالے جانےوالوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ محکمہ پولیس کے 8 اور سماجی بہبود کے ایک افسر کوملازمت سے ہاتھ دھونا ہوںگے۔محکمہ جنگلات کے 8، محکمہ صحت اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 6،6 افسران نے بھی لوٹی رقم واپس کی تھی جبکہ خدمات اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے 8 افسران کی کرسیاں بھی خالی ہوں گی، محکمہ زراعت اور سپلائی اینڈ انٹر پرائززڈیپارٹمنٹ کے ایک، ایک افسر کو بھی گھر جانا ہو گا۔لوٹی گئی دولت نیب کو واپس کرنے والے کرپٹ افسران کی فہرست چیف سیکرٹری سندھ نے حلف نامے کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن