شرط لگانے پر سابق سنوکر چیمپئن سٹورٹ بنگھم پر 6 ماہ کی پابندی
لندن(سپورٹس ڈیسک) سٹورٹ بنگھم کو شرطیں لگانے پر 6 ماہ پابندی کی سزا دے دی گئی ہے۔2015 کے ورلڈ سنوکر چیمپئن سٹورٹ بنگھم کو شرطیں لگانے پر 6 ماہ پابندی کی سزا دیدی گئی‘ جس میں سے 3 ماہ معطل ہونگے، 41 سالہ انگلش کیوئسٹ کو ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے قواعد توڑنے کا اعتراف کرنے پر 20 ہزار جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ انھوں نے اپنے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کے میچز پر بھی12 برسوں کے دوران مجموعی طور پر 36 ہزار پاؤنڈ کی رقم شرطوں پر لگائے تھے۔