اداکار احمد بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی سماعت آج تک ملتوی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) اداکار احمد بٹ کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا کی عدالت کے روبرو ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے اپنی رپورٹ جمع کروائی ‘ بتایا گیا کہ عنبرین نامی لڑکی احمد بٹ کو بلیک میل رہی ہے۔لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت نہیں ہوسکی۔