• news
  • image

سکول ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کا مطالبہ

مکرمی! ہمارا گائوں بیسہ کلاں تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات پی پی 114، این اے 107 میں واقع ہے۔ ہمارے گائوں میں موجود گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیسہ کلاں کو 1990ء میں ہائی کا درجہ ملا تھا۔ لیکن سکول میں کئی سالوں سے ہیڈ ماسٹر کی آسامی خالی ہے۔ اس سلسلے میں جناب ای ڈی او ایجوکیشن آفیسر گجرات، ڈی سی او گجرات، ڈپٹی کمشنر گجرات، سیکرٹری تعلیم پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب کو بے شمار درخواستیں دی ہیں۔ مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ہم اہلیان بیسہ کلاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خدمت میں پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے گائوں میں موجود گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیسہ کلاں میں کئی سالوں سے ہیڈ ماسٹر کی خالی آسامی کو پر کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔

(اہلیان بیسہ کلاں، راجہ زاہد منیر گائوں و ڈاکخانہ بیسہ کلاں تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن