• news
  • image

اسلحہ کے لائسنس کا حصول آسان بنائیں

مکرمی! وفاقی حکومت کی طرف سے مختلف اخبارات میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کیلئے 30 دسمبر 2017ء تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ میں گجرات کا رہائشی ہوں۔ شناختی کارڈ میں گجرات کا بنا ہوا ہے۔ لیکن میرا بندوق 12 بور کا لائسنس ضلع گوجرانوالہ کا بنا ہوا ہے۔ لائسنس نادرا کائونٹر DC آفس گجرات جمع کروایا ہوا ہے۔ کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ لائسنس تصدیق ہو کر واپس گجرات گوجرانوالہ سے واپس نہیں آ رہا ہے۔ اسی طرح بے شمار لوگوں کے لائسنس دیگر اضلاع میں گئے ہوئے ہیں۔ نہ تو کسی کو اعتراض کا میسج ہی آتا ہے۔ نہ ہی لائسنس واپس آتا ہے۔ اس پر کوئی کارروائی مناسب ہونی چاہئے۔

(سلمان مرزا۔ گجرات)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن