ڈینگی سے بچنے کا آزمودہ نسخہ
مکرمی! حدیث نبویؐ کے مطابق بیماری کا علاج صدقے سے کیجئے اور پھر پپیتے کا بڑا (برگ پپیتہ) دو کپ پانی میں دس منٹ تک اُبال کر ٹھنڈا کر لیں، ٹھنڈا ہونے پر یہ پانی پتے سمیت گرائنڈ (پیس) کر لیں اس محلول کو شیشی میں ڈال لیں، دو چمچ(کھانے کے) صبح، دو چمچ دوپہر، دو چمچ شام پی لیں (دو یا تین دن)اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ڈینگی کا وائرس ہلاک ہو جائے گا اور آپ کے وائٹ بلڈ سیل بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔ بفضل خدا اس نسخے سے ہمارے گھر کے تین افراد کو فوری آرام آیا تھا۔
(عبداللہ 85/5صادق کالونی گڑھی شاہو، لاہور)