طیبہ تشدد کیس: رکن میڈیکل بورڈ ڈاکٹر طارق کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر طارق اقبال کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے اپنے حکم نامے میں ڈاکٹر طارق اقبال کو یکم نومبر کو گرفتار کر کے۔ صبح نو بجے پیش کرنے کا تحریری حکم اور دس ہزار ضمانتی مچلکے بھی جمع کروا نے کا حکم دیا ہے ڈاکٹر طارق طیبہ تشد د کیس میں میڈیکل بورڈ کے سربراہ اور مقدمے کے اہم گواہ ہیں جن کی گواہی کیس میں ریکارڈ کی جانا تھی تاہم عدالتی حکم کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے عدالت نے گزشتہ روز سخت حکم نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کی پولیس کو پمس کے ڈیپارٹمنٹ ہیڈ طارق اقبال کو گرفتار کر کے پیش کر نے کی ہدایت کی ہے اسلام آبادہائی کورٹ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے حوالے سے کیس کی سماعت کررہی ہے۔